Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: کورونا، لاک ڈاون میں مزید سختی

شائع 02 اپريل 2020 02:11pm

اسلام آباد میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں مزید سختی کردی گئی۔

 بغیر کسی ٹھوس وجہ کے کسی کو بھی اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی.

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے بعد انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کردی گئی۔ پولیس کا موقف ہے کہ  ٹھوس وجہ نہیں تو اسلام آباد میں داخلہ نہیں ملے گا۔

پولیس کے مطابق  نائنتھ ایونیو، فیض آباد، سبزی منڈی چوک عام پبلک کے لیے بند  ہیں جبکہ  اسلام آباد میں داخل ہونے والوں کے کوائف چیک ہوںگے۔